ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے بعد سری لنکا سے شکست پر بھارتی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا دارومدار اگر مگر کی صورتحال پر آ گیا ہے۔ بھارت کی پہلے پاکستان اور اب سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر میدان میں بھارتی ٹیم اپ سیٹ تو میدان کے باہر بھارتی مداح شدید غم و غصے میں ہیں اور ٹیم پر تنقید اور طنز کے تیر برسائے جا رہے ہیں۔مداحوں نے بھونیشور کمار اور ریشبھ پنٹ کو میچ کا ولن قرار دیتے ہوئے پنٹ ہٹا ٹیم بچا کا فارمولا بھی دے دیا۔آخری اوور میں ریشبھ پنٹ کی غلط تھرو پر کہا کہ آج دھونی کی حاضر دماغی کی کمی محسوس ہوئی اور انیس ویں اوور میں 14 رنز دینے پر بھونیشور کی بھی خوب کلاس لی۔آخری لمحات میں ارشدیپ سنگھ کو نظر انداز کرنے پر لوگوں نے کپتان روہت شرما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے والوں کو اب پی ایس ایل کھیل کر کچھ سیکھنا ہو گا تو کسی نے کہا بھارتی ٹیم کو فوری مشکل فیصلے لینے ہوں گے، پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔
Shakira could face 8 years in jail
نیب یا عیب؟
نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب