آج کل ہمارا معاشرہ عجیب تبدیلی کا شکار ہے ‘نیمل خاور

معروف اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ انسان کو دل کا اچھا ہونا چاہیے ،اچھے اخلاق پر کچھ خرچ نہیں آتا لیکن اس سے انسان کی شخصیت کے بارے میں مثبت تاثر اجاگر ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہاکہ آج کل ہمارا معاشرہ عجیب تبدیلی کا شکار ہے ،

لوگ برداشت ہی نہیں کرتے ، کوئی غلطی تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی معذرت کرتا ہے اور یہ رجحان کسی صورت بھی درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غلطی تسلیم کر لینا بڑا پن ہے اور اگر اس پر معذرت کر لی جائے تو ایسے شخص کی شخصیت کے بارے میںمثبت تاثر اجاگر ہوتا ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ انسان کو دل کا صاف ہونا چاہیے جو آپ کے دل میں ہو زبان پربھی وہی ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں برداشت کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ ہمیں اس کی اشد ضرورت ہے ۔ معاشرے میں جو رویے پنپ رہے ہیں وہ قابل ستائش نہیں ہیں۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.