آرٹیکل 62 ون ایف میں تو کہیں نہیں لکھا کہ اس کے تحت تاحیات نااہلی ہوسکتی ہے،حامد خان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ماہر قانون حامد خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں تو کہیں نہیں لکھا کہ اس کے تحت کوئی شخص تاحیات نااہل ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شق میں صرف یہ لکھا ہے کہ کسی امیدوار میں جو خوبیاں ہونی چاہییں ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ صادق اور امین ہو، لیکن یہ نہیں لکھا کہ اس میں یہ اہلیت نہ ہو تو وہ ساری عمر کے لیے نااہل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی 62 ون ایف کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو کالا قانون قرار دیا ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.