اب جو لانگ مارچ پر نکلے تو انتخابات کی تاریخ لے کر واپس آئیں گے:عمران خان

نئے آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو ہی نہیں ہے: چیئرمین تحریک انصاف

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کے شیڈویل میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو لانگ مارچ پر نکلے تو انتخابات کی تاریخ لے کر واپس آئیں گے۔ لانگ مارچ ہر صورت میں اپنی منزل حاصل کرے گا۔ دوسری جانب عمران خان پر حملے کے خلاف آج گورنر ہاؤس لاہور اور فیض آباد راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے مظاہرے کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے دوران کیا۔
سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا نئے آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔ پاک فوج ہماری ہے اس کے خلاف جانا ممکن ہی نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب لانگ مارچ منگل کی بجائے بدھ کو وزیرآباد سے روانہ ہوگا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی منزل تک قافلے رواں دواں رہیں گے۔
تحریک انصاف نے عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لانگ مارچ وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا ، عمران خان پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ عمل تھا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.