عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کے خلاف میں گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
شہباز شریف سمیت 10 ملزمان نے اشتہاری ملزمان کا الگ سے ریفرنس اور ٹرائل کرنے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کی استدعا منظور کرلی اور سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی۔
لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز جبکہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کی۔
وکلا ء کی جانب سے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری امور میں مصروف ہیں
جبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی عیادت کے لیے لندن گئے ہیں۔وکلا ء نے بتایا کہ حمزہ شہباز نے11 اگست کو واپس آنا تھاتاہم ڈاکٹروں نے بیٹی کی طبیعت بہتر ہونے تک وہیں رہنے کا کہا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز میں بریت کی درخواستوں پر وکلا ء سے دلائل طلب کرلیے جبکہ آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کیا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت