پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے کراچی میں موجود سیلاب زدگان مہم کیلئے متحرک رہنے والے ادارے الخدمت کا دورہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے احسن خان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔احسن خان نے گزشتہ شب غیر سرکاری تنظیم الخدمت کراچی کے مرکزی ریلیف کیمپ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی و صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات بھی کی۔
اداکار نے ادارے کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خود بھی سیلاب زدگان کیلئے ایک بڑی رقم عطیہ کی۔احسن خان نے کہا کہ جب ہم اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کو تکلیف میں دیکھتے ہیں تو ہم سے برداشت نہیں ہوتا ملکی اور غیر ملکی تمام این جی اوز سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھرپور کام کر رہی ہیں اور اس کیلئے میں ان کا دل سے شکر گزار ہوں۔
Shakira could face 8 years in jail
نیب یا عیب؟
نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب