ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ہی نہیں بلکہ میچ کے بعد بھی خاصی افسردہ سی نظر آئی۔بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم سے گاڑی میں بیٹھنے تک کے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو گاڑی میں افسردہ سی کیفیت میں چڑھتے دیکھا گیا۔ نہ ہی بھارتی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شائقین نظر آئے اور نہ ہی کھلاڑیوں کے چہرے پر خوشی کے آثار دکھائی دیے، چند شائقین کرکٹ جو کہ اسٹیڈیم کے باہر کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے
انھوں نے کھلاڑیوں کو دیکھ کر آوازیں لگائیں تاہم کوہلی اور چند ایک کھلاڑیوں کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی نے شائقین سے نظریں ملانا مناسب نہ سمجھا۔ویڈیو میں ایک شائقین کو روہت کو آوازیں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم روہت شرما کسی سے بظاہر کوئی ردعمل دیے بغیر کسی شخص سے باتیں کرتے رہے اور بس میں سوار ہو گئے۔بعد ازاں ارشدیپ سے متعلق ایک شائقین نے کیچ چھوڑنے پر آواز کسی تو وہاں موجود ایک شخص آواز لگانے والے شخص پر برس پڑا اور کہا کہ کیوں کر رہے ہو؟ انڈیا کا کھلاڑی ہے کیسے کہہ سکتے ہو؟ تاہم سکیورٹی پر مامور اہلکار نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔
Shakira could face 8 years in jail
نیب یا عیب؟
نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب