نامورہ اداکارہ خوشبو 13اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی ۔وکی پیڈیا کے مطابق اداکارہ 13اکتوبر 1969ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اوران کا اصل نام صوبیہ ہے ۔ اداکارہ 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اور پہلی فلم ’’میں بنی دلہن ‘‘میں اداکاری کی اور پھرمستقل فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ۔ خوشبو نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کی اور ان کے دو صاحبزادے ہیں۔ خوشبو نے اسٹیج پر بھی بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں۔
