اداکارہ ریما کا شان کی فلم ضرار کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار

مجھے پختہ یقین ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں کمال کرے گا، اداکارہ ریما

اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکار شان شاہد کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ضرار کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
فلم میں اداکار شان اپنے ایکشن کے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے جبکہ ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کارہ کرن ملک نے نے ادا کیا ہے جو فلم میں بدعنوان صحافی بنی ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری خود شان نے کی ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، رشید ناز،ہاجرہ یامین،شفقت چیمہ اور نیئر اعجاز بھی شامل ہیں۔
فلم کی تقسیم کے حقوق اے آر وائی فلمز کے پاس ہیں جبکہ اس کا میوزک تھامس فارنن نے ترتیب دیا ہے۔
فلم ضرار رواں ماہ 25 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.