اداکارہ عفت عمر کو ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت پر تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ رہنے والی حزبِ اختلاف اداکارہ عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں اور اس کے خلاف ایسی تمام جماعتوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل ہیں۔

ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنے پر عفت عمر کو ٹرئٹر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، صارفین کا کہنا ہے کہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہماری سوسائٹی خراب اور برباد ہو رہی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ آپ خود کو مسلمان کہتی ہیں آپ کو ایسے گناہ کو پروموٹ کرنے کے بجائے شرم کرنی چاہئے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.