پاکستانی اداکار شان شاہد کو قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑگیا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان سے ایک اہم کیچ ڈراپ ہوا، اس کے علاوہ مس فیلڈ ہونے کی وجہ سے 2چوکے بھی لگے،اس کے علاوہ جب فخر زمان بیٹنگ کیلئے آئے تو اس میں بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر آٹ ہوگئے،قومی کرکٹر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی وہیں شان شاہد نے بھی ٹوئٹ کی۔انہوں نے طنزیہ لکھا ‘فخر نے صرف 15رنز بنائے ، دو گیندیں تو بالکل فخر کے بلے کے درمیان آئیں اور آپ کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے’۔
جواب میں فیضان خان نامی صارف نے لکھا ‘سر آپ کی 500فلموں میں سے 3یا 4دیکھنے والی ہیں، فخر نے کبھی آپ کو کچھ بولا؟۔ فیضان کی ٹوئٹ کا شان شاہد نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو آرٹس اور سپورٹس کا فرق ہی نہیں پتہ تو آپ کا اللہ حافظ ہے۔
Shakira could face 8 years in jail
نیب یا عیب؟
نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب