اداکار یاسر حسین نے اپنا ایک اور بچہ ہونے کا انکشاف کیا ہے جس پر اقرا ء عزیز کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔اقرا عزیز نے نہ صرف اس خبر پر بہت خوشی کا اظہار کیا بلکہ وہ یاسر حسین کے ساتھ معمول کے سیر سپاٹے بھی کررہی ہیں۔بات دراصل یہ ہے کہ یاسر حسین کے مطابق ان کا ایک اور بچہ کوئی اور نہیں بلکہ اقراء عزیز خود ہیں۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اس کا نام بتاتے ہوئے اقراء عزیز کو اٹھائے ہوئے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں اقرا ء عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بے
بی بولتا ہوں تو سچ ہی سمجھ لیا، گھر میں کبیر اور باہر یہ۔تصویر پوسٹ ہوتے ہی صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرے شروع کردئیے، ایک طرف جہاں اس جوڑے کی تعریفیں کی جارہی ہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر بے شمار تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔