ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کے بعد میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کرانے کا بھی فیصلہ

سینئر صحافی ارشد شریف کا پاکستان میں دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیاگیاہے

میڈیکل بورڈ نے ارشد شریف کے جسمانی مختلف ہڈیوں کا ایکسرے مکمل کر لیا اور ان کا فل باڈی اسکین شروع ہو گیا۔

پمز اسپتال کے ہائی پروفائل میڈیکل بورڈ نے شہید ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا۔
سرجری کے سربراہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں 8 رکنی بورڈ پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔
اہل خانہ نے مرحوم کی تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ارشد شریف کے اہل خانہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
شہید صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر نجی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ کرگیا۔ ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرنے کیلئے شہید کے اہل خانہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
بیوہ جویریہ صدیق نے کہا کہ ارشد شریف کی تدفین جمعرات کے روز و ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔
دوسری جانب صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے تین رکنی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.