ارشد شریف کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی

ارشد شریف کی نماز جنازہ دو بجے فیصل مسجد میں ادا کی گئی ہے

اس کے بعد انہیں ایچ الیون کے قبرستان میں دفنایا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ ’تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کے پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اور محرکات کا جائزہ لے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی سمگلنگ کے کاروبار سےمتعلق قائم کمپنی کے کردار کا جائزہ لے گی۔‘
اس کے علاوہ منگل کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی کسی رکن کو شامل کر سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.