ارشد شریف کی وفات پر ہم سب کو بہت دکھ ہے: ملک احمد خان

عمران خان کے بیانات کو سامنے رکھ کر تفتیش ہونی چاہیے، وفاقی معاون خصوصی ملک احمد خان

ارشد شریف کی فیملی کی تسلی کیلئے تحقیقات جس طرح بھی کرانی ہوں حکومت کو ئی اعتراض نہیں،
واقعے کو سیاست کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہپیے، اداروں پر بے بنیاد الزامات لگانا درست نہیں۔
ارشد شریف کی وفات پر ہم سب کو بہت دکھ ہے، ارشد شریف کی وفات سے متعلق کینیا کی پولیس بیان دے چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثریت نے سوال اٹھایا کہ کس نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا، اس کا جواب عمران خان نے خود کل دے دیا ہے،
کل ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس ٹاک میں ایک بڑی اہم بات ہے کہ ارشد شریف واقعے میں بینیفشری کون ہے؟
یہ قتل کا سنگین معاملہ ہے، اس کی تفتیش میں ایک اہم پوزیشن عمران خان کی طرف سے آئی ہے کہ جب ارشد شریف نے عمران خان کو کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،
پھر عمران خان نے انہیں ملک سے باہر جانے کو کہا،یہ کن حالات خدشات کی بناء پر کہہ رہے تھے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.