عالمی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی 74ویں سالگرہ 13اکتوبر کو منائی جائے گی۔ہر سال کی طرح امسال بھی استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے منفرد لہجے کے قوال و موسیقار اور فنکار استاد نصرت فتح علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یادگار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔
استاد نصرت فتح علی خان 13کتوبر 1948 کو پیدا ہو ئے تھے، جگر و گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمر میں 16اگست 1997کو کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ گئے۔