اسرائیل: مغربی کنارے میں چھاپے، چھ فلسطینی ہلاک

چھاپوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو ہلاک جبکہ 20 کو زخمی کر دیا گیا

فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ ہلاکتیں نابلس میں منگل کی صبح ہوئیں۔
اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا ہے کہ نابلس شہر میں ہلاک ہونے والوں میں ودیع الحوح نامی عسکری لیڈر بھی شامل تھا جو فلسطینی جنگجوؤں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کا سربراہ تھا۔
اس سے قبل فلسطین کی وزارت صحت نے تین افراد کی ہلاکت جبکہ 19 کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
بعدازاں جاری کیے گئے بیان میں مزید تین فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی دی گئی۔
اسرائیلی فورسزز کا موقف ہے کہ انہوں نے پولیس اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی مدد سے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو فلسطینی جنگجگو گروپ ’عرین الاسود‘ کے زیر استعمال تھے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.