عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 3 اور 5 نومبر کو دھرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم وہ تاریخیں گزر گئیں
عدالت عالیہ نے علی نواز اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی اجازت سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور ضلعی انتظامیہ کی متفرق درخواست کو یکجا کر کے سماعت کی۔
تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ انہیں اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کیا جائے ۔
وفاقی داراحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور این او سی کے حصول کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 نومبر اور5 نومبر کو جلسے اور دھرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم دونوں تاریخیں گزرگئی ہیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت