اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلیکےخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا

جس میں نا اہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے
عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن و دیگر فریق 10 نومبر تک جواب جمع کرائیں۔
تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو میانوالی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے سے روک رہے ہیں
جب کہ 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے
جس پرعدالت کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے ضمنی انتخابات کرانے سے روک دیتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے95 میں نئے انتخابات سے روک دیا۔
یاد رہے کہ عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں استدعا کر رکھی ہے
تاہم عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے تمام اعتراضات دور کردئیے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.