تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں نے کہاہے کہ اسٹیج ڈرامے میں فحاشی اور بیہودہ جملے بازی ختم کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا نیا سسٹم لانا چاہیے اور جن لوگوں نے اسٹیج ڈرامے جیسے فن کو بے توقیر کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروئی ہونی چاہیے ۔ سنجیدہ حلقوں نے کہا ہے کہ ایک یا دو اداکارائوں نے تھیٹر پر فحاشی کا آغاز کیا جس کے بعد آنے والی متعدد اداکارائوں نے اس روش کو آگے بڑھایا
۔یہی نہیں بلکہ مرد اداکاربھی بیہودہ جملے بازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے فیملی ڈرامہ نہیں دیکھ سکتی۔تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں نے کہا ہے کہ اگر مانیٹرنگ نظام از سر نور تشکیل دیا جائے تو اسٹیج ڈراموں میں ہونے والی برائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے اوراسٹیج ڈراموں سے روٹھی ہوئی فیملیاںدوبارہ تھیٹرکار خ کرسکتی ہیں ۔