اعتزاز احسن نے عمران خان کی عیادت کے لیے جانے کا اعلان کر دیا

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمسائے کے طور پر عمران خان کی عیادت کے لیے جاؤں گا۔

انہوں نے کہاکہ ملزم کے اقبالی بیان کے ذریعے مذہبی بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی
ملزم کو مذہبی جنونی کہا گیا، مذہبی بیانیے کی بنیاد پر کوئی پارٹی سیاست نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر حملہ آور ایک طوطا ہے، 15منٹ میں طوطے کی طرح بولنا شروع ہوگیا۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
جس کے بعد انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک منتقل کر دیا گیا ہے، ان کو 10 روز تک آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.