اعظم خان کو ویسٹ انڈیز میں انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش

ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو شادی کی پیشکش کر دی گئی ۔اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز گئے تھے اور ایک میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی

۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اسٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکائونٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں اعظم خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی ٹیم ٹرافی اپنے نام نہ کر سکی

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.