افتخار احمد نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا سب سے بڑا چھکا لگا دیا

افتخار احمد نے 16ویں اوور میں لنگی نگیڈی کی بال پر نا صرف باؤنڈری پار کی بلکہ ایونٹ میں اب تک کا سب سے بڑا چھکا لگاتے ہوئے اپنی حقیقی طاقت دکھائی۔

انہوں نے نگیڈی کی ایک شارٹ گیند کو لیگ سائیڈ باؤنڈری پر 106 میٹر دور پھینکا۔
افتخار نے جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے گزشتہ اتوار کو بھارت کے خلاف 104 میٹر چھکا لگایا تھا۔
شائقین افتخار کے سٹینڈ میں زبردست ہٹ دیکھ کر دنگ رہ گئے اور وہ 32 سالہ بلے باز کی تعریف کرنے سے باز نہ آئے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء سے پہلے افتخار نے آسٹریلیا میں چھکے مارنے کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ “بڑے آسٹریلیائی میدانوں میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں ہے،”
تاہم ایشیائی اور متحدہ عرب امارات کے حالات میں ان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد لوگوں نے افتخار کا ان کے بیان پر مذاق اڑایا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس سے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 185 کا سکور بنانے میں مدد ملی۔
اس سے قبل افتخار نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف صحیح وقت پر کلک کیا اور ففٹی اسکور کی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.