افغانستان کے کپتان محمد نبی بھی پاکستان سے شکست کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد کی گئی گفتگو میں افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ نسیم شاہ میں صلاحیت ہے، پی ایس ایل میں انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔محمد نبی نے کہا کہ ہمیں بھی توقع نہیں تھی کہ ہم باہر ہوں گے، بھارت کو بھی توقع نہیں تھی باہر ہوں گے۔
