ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے افغانستا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پیش آئے واقعہ پر پاکستان کے بیٹر آصف علی پر جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا خدشہ ہے۔گزشتہ روز میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان کے فاسٹ بولر فرید احمد میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
فرید احمد نے آصف علی کو آئوٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، جس کے بعد ردعمل کے طور پر آصف علی نے افغان بولر کی جانب بیٹ اٹھایا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان باڈی کنٹیکٹ بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کر کے سماعت کی اور دونوں کرکٹرز کو جرمانے کے بارے میں آگاہ کیا۔