اقرا مجھے آپ کے کام سے بہت پیار ہے‘سرگن مہتا

اداکارہ سرگن مہتا بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ نکلیں۔

سرگن مہتا نے اپنی فلم ’بابے بھنگڑا پاؤندے نے‘ کی تشہیر کے دوران اپنے انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی۔
سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں کہا تھا کہ ’میں بہت زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں اور مجھے سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’رقیب سے‘ ہیں۔‘
اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوبز کے ایک اکاؤںٹ کی جانب سے پوسٹ کو پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی سٹوری پر لگایا اور سرگن مہتا کو ٹیگ کرکے شکریہ ادا کیا۔
جس پر سرگن مہتا نے اپنی سٹوری میں کہا کہ ’اقراء مجھے آپ سے اور آپ کے کام سے بہت پیار ہے۔‘
کچھ روز پہلے انڈیا کی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’وہ جس سے افیئر چلانا چاہتی تھیں، ان کی شادی ہوچکی ہے۔‘
اس فلم کی سب سے خاص بات پاکستانی اداکار سہیل احمد کی فلم میں مرکزی کاسٹ کے طور پر اداکاری تھی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.