الجزائر میں کون نئی حکومت بنانے جا رہا ہے؟

داخلی سیاسی بے چینی کے شکار شمالی افریقی ملک الجزائر میں عنقریب ہی ایک نئی ٹیکنوکریٹ حکومت قائم کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان جمعرات کو نئے وزیر اعظم نورالدین بدوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں ماہرین کے علاوہ ان نوجوان شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا، جو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک بھر میں مظاہرے کرتے رہے تھے۔ یہ مظاہرے صدر بوتفلیقہ کے ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کے اعلان کے بعد شروع ہوئے تھے۔ ملکی صدر اب اپنی انتخابی امیدواری کا فیصلہ واپس لے چکے ہیں۔ نورالدین بدوی کے پیش رو وزیر اعظم کے مستعفی ہو جانے کے بعد بوتفلیقہ نے بدوی کو اسی ہفتے نیا حکومتی سربراہ نامزد کیا تھا

Post Code: W003

این این آئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.