امریکہ نے ایران کا ایک ڈرون طیارہ عراق میں گرادیا ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ایرانی ڈرون علاقے میں امریکی افواج کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا تھا۔امریکی افواج کی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان جوئی بکینو کی طرف سے بتایا گیا کہ دوپہر تقریبا دو بج کر دس منٹ پر امریکی افواج نے بغیر پائلٹ ایرانی ڈرون کو مار گرایا ، یہ ایربیل کی سمت میں پرواز کر رہا تھا جس کے نتیجے میں امریکی افواج کے علاقے کو خطرہ ہو سکتا تھاتاہم امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہاکہ کسی امریکی فوجی کو کسی قسم کی کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔ اس سے قبل ایرانی پاسدران انقلاب نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی ڈرونز نے عراق میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ۔امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایران کے اس طرح کے حملوں کی کوشش کو بلا اشتعال حملوں کا نام دیتے ہوئے ان کی مذمت کی تھی۔ سنٹرل کمانڈ کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں سے بے گناہ لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
