امریکی ڈالر انٹر بینک میں95 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 68 پیسے کا ہوگیا

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا ہے
پاکستانی کرنسی روپیہ مسلسل دو روز تک ڈالر کا دباؤ میں رکھنے کے بعد آج خود گراوٹ کا شکار ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوتا پاکستانی روپیہ آج تیسرے دن کمزور ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے ہوا ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اعشاریہ صفر 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد ایک ڈالر 220 روپے 68 پیسے کا ہوگیا ۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 68 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے تھا۔
کسی ملک کی کرنسی کی قدر کا تعین اس کی معیشت کی نسبتاً طاقت اور اس کی کرنسی کی قدر سے ہوتا ہے۔ اگر کسی ملک کی معیشت مضبوط ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.