امیتابھ بچن کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے والا ملتانی کون ہے؟

نمو، تم جب مجھے یوں دیکھتی ہو تومیں سب بھول جاتا ہوں کہ میں کون ہوں؟ کیا کہوں؟ کیا کہوں؟ کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ نذرانہ پونم کے چاند کا ہو یا سنگ مرر کے تاج محل کا۔ خدا جانتا ہے کہ تیرا میرے سامنے ہونے سے بڑھ کوئی نظارہ نہیں، کوئی نظارہ نہیں، نمو

یہ وہ ڈائیلاگ تھے جو امیتابھ بچن نے انڈین فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے دئیےگئے ایک  سکرین ٹیسٹ کے لئے ادا کئے تھے اور یہ ڈائیلاگ راج گروور ملتانی کے اپنی محبوبہ کو لکھے گئے خط کی کچھ سطریں تھیں۔

راج گروور کے مطابق سن انیس سو سڑسٹھ میں اس وقت کی ہندوستانی وزیراعظم اندرا گاندھی نےسنجے دت کی والدہ اور سنیل دت کی اہلیہ ماضی کی معروف اداکارہ نرگس دت کو فون کر کے اپنی ایک فیملی فرینڈ تیجی بچن کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں روشناس کرانے کو کہا تو دت فیملی نے راج گروور سے بات کی جو اس وقت سنیل دت کی فلم پروڈکشن کمپنی اجنتا آرٹس کے معاملات دیکھ رہے تھے۔

سنیل دت کے ہمراہ تیجی بچن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راج گروور نے بتایا کہ سنیل دت کا اچانک ہی کلکتہ جانے کا پروگرام بنا اور وہ انہیں بھی اپنے ساتھ لیتے گئے کیونکہ انہیں ایسا کرنے کو نرگس دت نے کہا تھا۔ دت صاحب نے مجھے بتایا کہ دوپہر کے کھانے پر کوئی ملاقات کو آنے والا ہے اور آپ نے میرے ساتھ رہنا ہے تیجی بچن نے ملاقات میں سنیل دت کو کہا کہ میرے منے کے لئے آپ کو اپنا ہی منا سمجھتے ہوئے کرنا ہی ہو گا کچھ۔۔

سنیل دت نے راج گروور کو امیتابھ سے ملنے کو کہا  دوسرے دن راج گروور کی ملاقات امیتابھ سے ہوئی اور راج گروور نے اپنی مثبت رائے کا اظہار سینل دت کے سامنے کیا اور پھر اس بارے نرگس دت کو بھی بتا دیا گیا۔

راج گروور کے مطابق وہ اور نرگس امیتابھ کی تصاویر ساتھ لئے اس وقت کے نامور ڈرائکٹر اور پروڈیوسر بلدیو راج چوپڑا کے پاس گئے جنہوں نے سکرین ٹسٹ کے لئے اپنے کسی دوست سے بات کی اور امیتابھ کو کلکتہ سے بلوا لیا گیا۔

سکرین ٹسٹ کے لئے ڈائیلاگ کی بات ہوئی توفوری طور پر کچھ لکھنے کی بجائے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ اس خط سے کام چلا لیا جائے جو میں نے اپنی محبوبہ کو لکھا تھا اور امیباتھ کے ساتھ گزشتہ چند دنوں کی مصروفیت کی وجہ سے پوسٹ نہیں کر سکا تھا امیتابھ نے میرے خط میں لکھی رومانوی سطروں کے ساتھ ساتھ اپنے باپ نامور شاعر ہرونش رائے بچن کی نظم کی کچھ لائنیں بھی شاعرانہ انداز میں بول ڈالیں۔

Post Code: F001

اپنی رائے کا اظہار کریں

34 تبصرے “امیتابھ بچن کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے والا ملتانی کون ہے؟

  1. Taxi moto line 128 Rue la Boétie 75008 Paris +33 6 51 612 712   Taxi moto paris Tremendous issues here. I am very satisfied to peer your post. Thank you so much and I’m having a look ahead to touch you. Will you please drop me a mail? Feel free to visit my web page; hey

  2. Hello everyone, it’s my first visit at this website, and piece of writiong is genuinely fruitful designed for me, keep up posting such articles or reviews. Feel free to visit my webpage: charities that accpt ccar donations (Leonard)

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.