انگلینڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، محمد یوسف

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا کریڈٹ دینا ہو گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ فل سالٹ نے پوری سیریز میں اتنے رنز نہیں بنائے جتنے آج بنا دئیے، انہوں نے ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، 6 اوورز میں 82 رنز بنا دیے۔

انہوں نے کہا کہ اوس کا کردار تو ہے تاہم اس کو معذرت بنا کر پیش نہیں کیا جا سکتا، ہمارے بولرز کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، انگلینڈ کے بیٹرز عمدہ کھیلے ہیں۔محمد یوسف نے کہا کہ انگلینڈ کا اسٹائل ہے کہ وہ اسٹرائیک ریٹ کم نہیں ہونے دیتے وہ اوپر سے تیز کھیلے اور میچ ہم سے لے گئے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز بھی پاور پلے میں تیز رنز کی کوشش کر رہے ہیں، محمد حارث نوجوان بیٹر ہیں انہوں نے کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈرز کے بیٹرز بھی اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میں بھی انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

محمد یوسف نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھی بیٹرز نے ہی میچز جتوائے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سب کھلاڑیوں کو موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر کو زیادہ ہٹ کیا جا رہا ہے، مڈل آرڈر رنز کر رہے ہیں اور میچز بھی جتوائے ہیں، ٹی وی پر بیٹھے پلیئرز بڑی خامیاں بتا رہے ہیں وہ ہمیں بھی بتائیں تو ہم انہیں ٹھیک کریں۔

محمد یوسف نے کہا کہ شاید ان کی بتائی ہوئی باتوں کا فائدہ ہو اور مڈل آرڈر اچھا کرے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے ہم سب نے مل کر محنت کرنا ہے، توقع ہم سب کی یہی ہے کہ آخری میچ میں کامیاب حاصل کریں اور سیریز جیتیں۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.