’’ اور ایک پلان وہ بناتے ہیں اور ایک پلان اللہ بناتا ہے اور اللہ بہترین پلان بنانے والا ہے‘‘رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم بنگلادیش کو ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا
جو گرین شرٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 57 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
بنگلادیشی بولر نسم احمد نے 11 ویں اوور میں بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ اننگز کے 12 ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 61 رنز پر گری جب محمد رضوان 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلادیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔
اس سےقبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے شروع کی تو بنگلادیش کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی دوسری وکٹ 11ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کریں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.