آئی جی پنجاب نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر کیا
اس کے علاوہ آئی جی پنجاب سی سی پی او کی جانب سے عہدہ نہ چھوڑنے کے معاملے پر بھی خوش نہیں تھے
جب کہ پنجاب حکومت اور فیصل شاہکار کے درمیان تعلقات پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں سمیت دیگر معاملات پر بھی تناؤ کا شکار تھے۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدے پر مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے
آئی جی پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں مراسلہ لکھا ہے، فیصل شاہکار کی جانب سے مراسلہ سیکریٹر ی اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کو ارسال کیا گیا
جس میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا، گزارش ہے کہ فوری پنجاب سے میری خدمات واپس لی جائیں اور میری خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جائیں۔
بتاتے چلیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہوئے قاتلانہ حملے کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو عہدے سے ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا گیا
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت