چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مونس الٰہی نے ملاقات کی
عمران خان نے آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔
مونس الٰہی نے کہا چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلٰی آپ کی دی ہوئی ہے،عمران خان صاحب جس طرح آپ کہیں گے اس طرح ہو گا۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ پنجاب حکومت طریقہ کار نکال کر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹائے گی
آئی جی پنجاب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر اختلاف ہوا۔
دوسری جانب وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
ایف آئی آر درج کرنا ہرشہری کاحق ہے،48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے
ملزمان کیخلاف آج نہیں تو کل ضرور کارروائی ہوگی۔ عمران خان پر حملے کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت