آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکہ کے دور ان یو این سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یواین ملٹری ایڈوائزر نے امن دستوں اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال سمیت پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کی اقدار کے فروغ اور تنازعات کے دوران ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا بھی اعتراف کیا۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.