اٹک میں تیل کا کنواں دریافت ہو گیا

کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔

او جی ڈی سی ایل کو پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020 کو ہوا تھا۔کنو
یں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔
دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن وسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔
اوگرا کے ترجمان نے مزید کہا کہ دریافت تیل و گیس کے حوالے سے پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہو گی ۔
یہاں واضح رہے کہ ملک میں رواں سال جون کے ماہ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں۔
تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران پہلی کامیابی سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں نم بلاک سے ملی
جبکہ توانائی کے ذخائر کی تلاش کے دوران دوسری اہم کامیابی پنجاب کے ضلع راجن پور کے کلچاس بلاک کے مقام پر ملی
جہاں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، بتایا گیا اس علاقے سے یومیہ 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ ملک میں خاص کر گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں
اس صورتحال میں رواں سال کے دوران دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر ملک کی گیس کی طلب کچھ نہ کچھ حد تک پوری کرنے میں مدد دیں گے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.