اپنے سائز اور ہوش میں رہیں،شیخ رشید رانا ثناء اللہ پر برس پڑے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو خبر دار کیا ہے کہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی اور عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا نظر آئیگا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکل گئی ہیں، آل شریف کی سیاست کافیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونے جارہا ہے ،

جلد لندن میٹنگ سے قوم کو باخبر کروں گا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ مریم کہتی ہیں شہبازشریف کی حکومت سے خوش نہیں، ڈار کی ذمہ دار ہوں شہبازشریف کی نہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کے ماہر ہیں اور مفتاح مفت میں مارا گیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.