اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کر دیں؟، شاداب خان

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان مداح کے مشورے پر طیش میں آگئے۔گزشتہ روز شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں قومی کرکٹرز کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، آل راؤنڈر افتخار احمد نے شاداب کیلئے لکھا سالگرہ مبارک شاداب بھائی جان۔جواب میں شاداب خان نے مذاق میں کہا کہ پہلے شیڈی، پھر شیڈی بھائی اور پھر شیڈی بھائی جان ہوگئے۔شاداب کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے مشورہ دیا کہ یہ شیڈی شوڈی کا چکر چھوڑیں اور برائے مہربانی ورلڈ کپ پر فوکس کریں۔

شاداب نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہو رہی ہے، فزیو نے کہا ہے کہ آرام کریں، اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کر دیں؟۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، سہ فریقی سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.