پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بدمعاشوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو قوم کو عمران خان کی کال پر اْٹھنا ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ان کی ڈوریاں ہلانے والوں پر بھی واضح کرنا ہے کہ قوم کرپٹ شریف اور زرداری قبیلوں کو لانے کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایک بار پھر امریکہ کے سامنے جھکنے کے لئے حکومت کی تبدیلی کے اس ڈیزائن کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کب تک قوم پر طاقت کا استعمال کرے گی؟۔