ایرانی پروازمیں بم کی اطلاع کے بعد بھارتی لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

بھارت کی فضائیہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے ایرانی ایئر لائن کی ایک پرواز پر بم کی دھمکی کے بعد جنگی طیاروں کو الرٹ کیا تاہم بعد ازاں اس انتباہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اس نے ایرانی ایئر لائن کی پرواز پر بم کے خطرے کی اطلاع ملنے کے بعد جنگی طیاروں کو عارضی طور پر روانہ کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا نے کہا کہ دہلی پولیس کوگزشتہ روز 9:20 پر ایرانی ماہان طیارے میں بم کی دھمکی کے حوالے سے ایک پیغام موصول ہوا اور طیارے کے پائلٹ نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔بعد ازاں ہندوستانی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسے تہران سے اطلاع ملی ہے کہ اس معاملے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور پرواز اپنے راستے پر منزل کی طرف رواں دواں رہی۔اس کی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی گئی۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.