ایران کو جوہری پروگرام سے دورکھنے کے دوسرے آپشنزپرغور


امریکاایران پرمعاہدے پر عمل درآمد کی بحالی کے لیے دبائو ڈالتا رہیگا،ترجمان سلامتی کونسل
واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششیں ناکام ہونے کی صورت میں ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کے پاس “دوسرے آپشنز دستیاب ہونے چاہئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن معاہدے پر عمل درآمد کی بحالی کے لیے دبائو ڈالتا رہے گا لیکن اس کا صبر مستقل نہیں ہے۔اگرچہ (بائیڈن)نے سفارتی راستے کا اختیار کیا، اس کی حوصلہ افزائی کی اور آگے بڑھایا، لیکن اس نے باقی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس اس خاص نتیجے کو حاصل کرنے کے لیے دیگر آپشنز موجود ہیں۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.