ایسا میوزیم جہاں آج بھی ا سلامی دور کے سکے موجود

یہ میوزیم بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔

سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ’اسلامی دینار‘ میوزیم میں آغاز اسلام کے دور کے دینار وزیٹرزکی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ٹی وی پروگرام میں میوزیم کے مالک ’محمد نتو‘ نے بتایا کہ ’میوزیم میں مختلف ادوار کے سکے جمع کرنے کا مقصد لوگوں کو عہد رفتہ میں استعمال ہونے والے درھم ودینار سے متعارف کرانا ہے۔‘
میوزیم میں حال ہی میں قدیم ترین سونے کے دینار لائے گئے ہیں جو ینبع سے دریافت ہوئے تھے۔ یہ دینار فاطمی عہد میں مروج تھے جنہیں مکہ مکرمہ میں تیار کیا گیا تھا۔
محمد نتو نے مزید بتایا کہ ’میوزیم میں اسلام کے ابتدائی دور کے بھی درھم موجود ہیں جو ’ساسانی درھم ‘ کہلاتے تھے اوریہ نبی اکرم ﷺ کے عہد مبارکہ میں بھی مروج تھے۔ علاوہ ازیں بازنطینی عہد کے بھی سکے میوزیم میں موجود ہیں۔‘

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.