ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 34 روپے 91 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا

ایل پی جی مہنگی ، حکومت عوام کو بتائے سردیوں میں چولہے کیسے جلیں گے؟
اوگرا نے مائع پٹرولیم گیس کی فی کل قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کردیا ہے۔
کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9 ہزار 269 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
ملک میں گیس کنکشن اور گیس پریشر سے محروم ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر
وفاقی حکومت نے سردیوں سے پہلے ہی مائع پٹرولیم گیس 2 روپے 96 پیسے فی کلو مہنگی کردی۔
وفاقی حکومت نے موسم سرما کے آغاز میں ہی ایل پی جی بم داغ دیا ہے اور ملک میں گیس کنکشن اور گیس پریشر سے محروم عوام کے لیے نئی مشکلات کھڑا کردی ہیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی 2 روپے 96 پیسے فی کلو مہنگی کردی۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے سے ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 34 روپے 91 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 134 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ حکومتی فیصلے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 409 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے پہلے اکتوبر کے لئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 374 روپے 25 پیسے مقرر تھی۔ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9 ہزار 269 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.