ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے پکڑا نا جائوں، سائفر ہی غائب کر دیا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جائوں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے سائفر غائب ہونے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی امانت ہے اور قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاں، سائفر ہی غائب کر دیا، اب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم ہوگیا۔رہنما مسلم لیگ نواز مریم نواز نے مجھ سے سائفر گم گیا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.