ایک وقت تھا جب کوکین کے نشے کا عادی ہو گیا تھا: وسیم اکرم

وسیم اکرم نے یہ اعتراف اپنی آنے والی کتاب ‘سلطان اے میموئر’ میں کیا

کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003ء میں ہوئی۔ وسیم اکرم نےکہا کہ کیریئر ختم ہونے کے بعد انہوں نے کوکین کا نشہ کیا تھا
پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران کوکین کی آفر ہوئی، میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، کین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی،
وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا
نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سے کوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے
ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009ء میں موت کے بعدکوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا، تب سے کوکین کے استعمال کو مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔وسیم اکرم نے پہلی بیوی ہما کی وفات کے بعد دوسری شادی کی، پہلی بیوی سے ان کے دو بیٹے جب کہ دوسری بیوی سےایک بیٹی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ گزشتہ کئی سالوں سے شوگرکا مریض ہوں، یہ سب سامنے لانا آسان نہ تھا

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.