بابراعظم نے ٹی 20 میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اوپنر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کردیا۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے لاہور میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چھٹے ٹی 20 میچ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی طرح اپنے کیریئر کے81 ویں ٹی 20 میچ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنائے، انہوں نے 52 رنز بناتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3 ہزار رنز کرنے والے پانچویں بیٹر ہیں، ان سے قبل ویرات کوہلی، روہیت شرما، مارٹن گپٹل اور پال اسٹرلنگ بھی 3 ہزار ٹی 20 رنز کرچکے ہیں۔قومی کپتان پاکستان کے واحد بیٹر ہیں، جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنائے ہیں، انہوں نے 6 سال 24 دن میں جبکہ ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 10 سال 275 دن میں عبور کیا تھا۔مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال اسٹرلنگ نے ڈیبیو کے 13

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.