سلمان خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، بھارتی میڈیا
بگ باس کی آئندہ قسط کی میزبانی کرن جوہر کریں گے، بھارتی میڈیا
مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اداکار کی صحت بحالی کی جانب گامزن ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی بخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔اداکار کے منیجر نے بتایا ہے کہ سپر اسٹار تیزی سےصحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔
سلمان کو آخری بار بگ باس 16 کے سیٹ پر دیکھا گیا تھا۔
وہ صحت یاب ہونے کے بعد جلد ہی دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔
سلمان خان دیوالی کے بعد شوٹنگ شروع کریں گے۔ منیجر
شو کے نئے پرومو میں کرن جوہر کو بگ باس کے گھر کے اندر دکھایا گیا ہے۔ فی الحال کرن جوہر سلمان خان کی جگہ سنبھال چکے ہیں۔
ریئلٹی ٹی وی شو میں سلمان کی صحت کی خرابی کی خبر کا بھی اعلان کیا جائے گا تاہم نئے ٹیزر میں اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت