بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے اعتراف کو اور واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے۔ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات چل رہی ہے تو وہ ان کی دلچسپی کے بغیر تونہیں ہوسکتی، چاہتے ہیں کہ بات چیت میں حکومت بھی شامل ہو تا کہ رولز آف گیم طے کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ فساد کے بغیر انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اداروں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ہی مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سائیڈ پر بیٹھ کر دہی کھارہی ہے؟ مریم نواز کی پریس کانفرنس کو بچکانہ قراردیتے ہوئے فواد چوہدری نے طنز کیا کہ مریم ہی پی ٹی آئی کا معاملہ ٹھیک کریں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف سمیت آئین میں ترامیم کی ضروت ہے، تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے، آئین میں عدلیہ سے متعلق اصلاحات ہونی چاہئیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.