برطانوی شاہ چارلس سوم کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب

برطانوی شاہ چارلس سوم نے منصب سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ملکہ الزبتھ دوم کے نقشے قدم پر چلنے کا عزم کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خطاب میں انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی قائم کردہ مثال کی پیروی کریں گے۔انہوں نے پارلیمنٹ کو بقا کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کے زندہ اور سانس لینے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے خطاب میں ملکہ الزبتھ دوم کے عہد دہراتے ہوئے مزید کہا کہ ملکہ برطانیہ نے اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کیا، ملکہ نے آئینی حکومت کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آئینی حکومت سے وابستگی کے اصولوں پرعمل پیرا رہوں گا۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.