برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ رشی سنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کے اگلے رہنما اور برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں ۔
لز ٹرس کے استعفیٰ کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ رشی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپنی امیدواری پیش کریں گے۔
اپنی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے، سنک نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں لکھا: “برطانیہ ایک عظیم ملک ہے لیکن ہمیں ایک گہرے ہوتے معاشی بحران کا سامنا ہے”۔
سنک نے کہا کہ وہ ملکی معیشت کو ٹھیک اور پارٹی کو متحد رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے 2019 کے منشور کے وعدے کو پورا کرنے پر زور دیا۔ سنک نے کہا، “ان کے دور میں حکومت ایماندار، پیشہ ورانہ اور ہر سطح پر جوابدہ ہوگی”۔لز ٹرس نے 20 اکتوبر کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔کسی اور امیدوار نے ابھی تک اپنی امیدواری کی تصدیق نہیں کی۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت